وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داسو ڈیم کے منصوبے سے پاکستان کو صاف اور سستی بجلی ملے گی، صنعت کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں بننے والے داسو ڈیم کا جمعے کے روز دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم نے ڈیم کی سائٹ پر کام کرنے والے پاکستانی اور غیرملکی انجینئرز اور کارکنوں کو خوش آمدید کہا اور مشکل کام سرانجام دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں
-
تربیلا پن بجلی گھرکے 15 پیداواری یونٹ بندNode ID: 370141
-
بھاشا ڈیم کیلئے 86فیصداراضی حاصل کرلی گئیNode ID: 375986
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹنل کے اندر کام کرنے کا حوصلہ چاہیے، اس مشکل کام پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ داسو ڈیم کا منصوبہ مکمل ہونے پر پاکستان کو صاف اور سستی بجلی میسر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کام پہلے کرنا چاہیے تھا، عوام کو بھی آسانی ہوتی، مہنگی بجلی سے ہر شعبے میں مہنگائی ہوتی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صنعت پچاس سال پہلے بہت تیزی سے اوپر جا رہی تھی، اس کی وجہ یہی تھی کہ تربیلا اور منگلا ڈیم سے سستی بجلی میسر تھی۔
انہوں نے کہا کہ سستی بجلی میسر ہونے سے صنعت کو فروغ ملے گا اور مستقبل میں مہنگائی کم ہوگی۔
حکومت پاکستان کے ٹوئٹر ہینڈل سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ داسو منصوبے کے تحت نہ صرف سستی بجلی فراہم ہوگی بلکہ خیبرپختونخوا کے دور دراز علاقوں میں سماجی اور معاشی ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی۔
Dasu Hydropower Project - A landmark project to stabilize the economy of Pakistan by providing low-cost hydel electricity besides triggering a new era of socio-economic development in the far-flung areas of Khyber Pakhtunkhwa.#DacadeOfDams pic.twitter.com/o2EpA2p9Ss
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) June 18, 2021