Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں مزید تین ملکوں کے مسافروں کے داخلے پر پابندی

سفری پابندی کا اطلاق ٹرانزٹ مسافروں پر بھی ہوگا۔ (فوٹو عرب نیوز)
امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی نے پیر 21 جون سے تین ملکوں نیمبیا، سیر الیون اور لائیبریا سے آنے والی تمام مقامی اور بین الاقوامی پروازوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا کہ سفری پابندی کا اطلاق ٹرانزٹ مسافروں پر بھی ہوگا تاہم امارات کے راستے ان ممالک کو جانے والی پروازیں اس سے مستثنی ہیں۔
امارات میں حکام نے یہ بھی کہا کہ نمبیا، سیر الیون اور لائیبریا سے دوسرے ممالک کے ذریعے امارات آنے والے مسافروں کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ دوسرے ممالک میں 14 دن قیام کر چکے ہوں۔
بیان میں کہا گیا کہ ان ملکوں کے درمیان کارگو پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے بدھ 23 جون سے جنوبی افریقہ، نائیجیریا اور انڈیا سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو امارت میں آنے کی مشروط اجازت دی ہے۔

شیئر: