سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ مدینہ روڈ، تحلیہ انڈر پاس کا 79 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔ امیر محمد بن عبدالعزیز روڈ (التحلیہ) اور مدینہ روڈ چوراہے پر انڈر پاس تعمیر کیا جارہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انڈر پاس دو رویہ اور 650 میٹر لمبا ہے۔ اس سے تحلیہ اور مدینہ روڈ کے ٹریفک میں تعطل دور ہوجائے گا اور گاڑیاں کسی رکاوٹ کے بغیر آجاسکیں گی۔
یاد رہے کہ جدہ میونسپلٹی نے کنگ فہد روڈ (الستین) اور صاری روڈ پروجیکٹ کا باقی ماندہ کام بھی مکمل کرلیا۔
گزشتہ برسوں کے دوران جدہ میونسپلٹی نے شہر میں مختلف مقامات پر جہاں ٹریفک کا رش زیادہ ہوتا تھا وہاں انڈر پاس اور پل تعمیر کیے ہیں۔