جدہ اور مکہ کو جوڑنے والی نئی شاہراہ، قصیم میں پہلا سینما گھر اور جدہ سپر ڈوم سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر
سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ جدہ اور مکہ کو جوڑنے والی نئی شاہراہ، قصیم میں پہلے سینما گھر کا افتتاح اور جدہ سپر ڈوم گنیز ورلڈ ریکارڈ سے متعلق تصاویر کے علاوہ سیاحتی مقام تنومہ سے متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
پھل اور سبزیاں جمع کرنے کےلیے کولڈ سٹوریج
الشرقیہ میونسپلٹی نے پھل اور سبزیاں جمع کرنے کے لیے کولڈ سٹوریج کا افتتاح کردیا- بچے ہوئے پھل اور سبزیاں نادار لوگوں میں تقسیم کی جائیں گی-
الباحہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار
بارش کے بعد الباحہ ریجن کے مختلف علاقوں بلجرشی ، المخواہ و دیگر میں موسم خوشگوار ہو گیا ۔
27 لاکھ ریال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
محکمہ کسٹم نے مملکت سے 27 لاکھ ریال سے زائد رقم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔’البطحا‘ چیک پوسٹ پر ایک ٹرک کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے۔
کراٹے اور ٹیبل ٹیم ٹینس ٹیم کو مبارکباد
فضائیہ کے کمانڈر اور اہلکار اولمپک کے لیے انتخاب پر کراٹے ٹیم اور ٹیبل ٹینس ٹیم کو مبارک باد پیش کررہے ہیں-
جدہ کو مکہ سے جوڑنے والی نئی شاہراہ کا کام تیزی سے مکمل
سعودی وزارت نقل و حمل کی جانب سے جدہ کو مکہ مکرمہ سے براہ راست جوڑنے والی نئی شاہراہ کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے- 72 کلومیٹر طویل شاہراہ دو رویہ ہے- ہر جہت میں 4 ٹریک بنائے جارہے ہیں۔ اس کی بدولت شمالی جدہ سے مکہ مکرمہ کا سفر 35 منٹ میں طے ہوسکے گا۔
قصیم میں پہلے سینما گھر کا افتتاح
سعودی عرب میں قصیم ریجن کے دارالحکومت بریدہ کے النخیل مال میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کیا گیا ہے جو 8 سکرینز پر مشتمل ہے۔
جدہ سپر ڈوم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
جدہ میں بغیر ستونوں والا دنیا کا سب سے بڑا گنبد (سپر ڈوم) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ سپر ڈوم 34 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں بنا ہوا ہے۔ 46 میٹر اونچا ہے اور اس کا قطر 210 میٹر کے لگ بھگ ہے۔
الخبر میں سمارٹ بینچیں نصب
الشرقیہ میونسپلٹی نے الخبر کمشنری میں اہم اور تفریحی مقامات پر ’سمارٹ بینچز‘ کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا ہے۔ یہ سمارٹ بینچ الرکۃ محلے کے ٹریک، الامیر ترکی ٹریک، سی فرنٹ اور الخبر شمالی کورنیش پر نصب کی گئی ہیں۔ان میں موبائل فونز کے لیے وائر لیس چارجر کے علاوہ یوایس بی پورٹ اور رات کے وقت روشنی کا بندوبست بھی ہے۔
روایات و رسوم کی حامل لکڑی کی گڑیا 'ناسنا'
سعودی ڈیزائنر ملاک مسالتی لکڑی کی گڑیاں جمع کر کے اپنے ملک کے روایتی ملبوسات کو محفوظ کرنے کے لئے ان کا انتخاب کرتی ہیں۔لکڑی کی ان گڑیوں کو عربی میں 'ناسنا' کا نام دیا گیا ہے جس کا ترجمہ 'ہمارے لوگ' ہے۔
شدید گرمی میں تنومہ سیاحوں کی جنت
سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع تنومہ شہر کو موسم گرما میں سیاحوں کی جنت کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اس شہر کی ٹھنڈی ہوا، ہرطرف سبزہ، آبشاریں، پہاڑ کی چوٹیوں پر چھائے بادل ملک کے گرم علاقوں میں بسنے والوں کو گرمیوں میں وقت گزرانے کے لیے بہترین موسم فراہم کرتے ہیں۔