سعودی عرب میں متعین جارجیا کے سفیر نےکہا ہے کہ مملکت سے ہر ہفتے 21 پروازیں ہمارے یہاں پہنچ رہی ہیں۔ سعودی سیاحوں میں ایک بھی کورونا کا مریض نہیں نکلا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جارجیا کے سفیر نے کہا کہ جارجیا میں سیاحتی مراکز موجود ہیں۔ وبا سے قبل 2019 میں 75 ہزار سے زیادہ سعودی سیاح یہاں آئے تھے۔
مزید پڑھیں
-
مصری سیاحت کے فروغ کے لیے سعودی عرب میں مارکیٹنگNode ID: 573926
-
داخلی سیاحتی پیکیج غیر ملکی ٹور سے پچاس فیصد مہنگے کیوں؟Node ID: 575391
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی شہریوں کو بیرون ملک سفر کی مزید سہولتیں حاصل ہوں گی اور وہ ہمارے یہاں زیادہ سے زیادہ تعداد میں آئیں۔
جارجیا کے سفیر نے سعودی سیاحوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جارجیا یورپی ممالک میں کورونا وائرس سے سب سے کم متاثر ہوا ہے۔
کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔ سیاحوں کے لیے سرحدیں کھولنے کے باوجود مسافروں اور شہریوں کی صحت و سلامتی کے لیے وائرس سے بچاؤ کے اقدامات جاری ہیں۔ جارجیا میں مصدقہ متاثرین کی تعداد یومیہ دو سو سے بھی کم ہے۔