انڈیا کے زیر انتظام جموں اور کشمیر میں پولیس نے انڈین فضائیہ کے زیر انتظام ایئرپورٹ پر دو بم دھماکوں کے بعد غیرقانونی سرگرمیوں کے تدارک کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
خصوصی حیثیت کی بحالی؟ مودی کی کشمیری رہنماؤں کو اے پی سی کی دعوتNode ID: 575711
-
’انڈیا کشمیر کو ریاستی درجہ دینے کے لیے پرعزم‘Node ID: 577091
انڈین میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح جموں ایئرپورٹ پر 1:37 بجے پہلا دھماکہ ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ ایک بجکر 42 منٹ پر ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد کو معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
جمو وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ انڈین ایئرفورس کے سٹیشن پر حملہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔
انھوں نے پولیس دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
انڈین فضائیہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اتوار کی صبح جموں و کشمیر ایئرفورس سٹیشن کے تکنیکی حصے میں دو ہلکی نوعیت کے دھماکے ہوئے ہیں۔ ایک دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرا دھماکہ کھلے حصے میں ہوا۔ اس واقعے میں ساز و سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ سول ایجنسیوں کے ساتھ مل کر تحقیقات جاری ہیں۔‘
Two low intensity explosions were reported early Sunday morning in the technical area of Jammu Air Force Station. One caused minor damage to the roof of a building while the other exploded in an open area.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) June 27, 2021