Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

26 ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 26 ممالک سے ملک میں آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رکھی ہے تاہم ان ممالک سے آنے والے پاکستانی مسافروں کو داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کو 15 جولائی تک توسیع دے دی گئی ہے۔ 
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ’سی کیٹگری میں شامل ممالک سے آنے والے پاکستانی مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا جبکہ غیر ملکی مسافروں پر پاکستان داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔‘ 

 

’تمام مسافروں کا ایئرپورٹ پہنچنے پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیا جائے گا جبکہ 14 روز گھر میں قرنطینہ کرنے کی پالیسی برقرار رہے گی۔‘ 
نئے ہدایت نامے کے بعد کیٹگری سی میں شامل ممالک سے پاکستانی مسافر بغیر اجازت نامے کے پاکستان کا سفر کر سکیں گے، جبکہ غیر ملکیوں کو پاکستان آمد کے لیے این سی او سی سے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔
کیٹگری سی کی فہرست میں شامل 26 ممالک میں انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان، ایران، انڈونیشیا، عراق اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ارجنٹائن، بولیویا، برازیل، چلی، کولمبیا، کوسٹاریکا، ڈومینیکن ریپبلک اور ایکواڈور کو بھی سی کیٹگری کی فہرست میں برقرار رکھا گیا ہے۔ 
کیٹگری سی میں شامل ممالک کی فہرست میں مالدیپ، میکسیکو، نیمبیا، پیرا گوئے، پیرو، فلپائن، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، تیونس اور یوراگوئے شامل ہیں۔

شیئر: