Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی شہریوں پر پاکستان اور انڈیا سمیت 14 ممالک کے سفر پر پابندی عائد

  پابندی سے سفارت کار، سرکاری، تجارتی اور سائنسی وفود مستثنی  ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اماراتی شہریوں پر کورونا وبا سے متاثرہ ممالک آنے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ایسے 14 ممالک جہاں سے امارات آمد پر پہلے ہی سے پابندی تھی۔ اب امارات سے ان ممالک کے سفر سے بھی منع کردیا گیا ہے۔
الامارات الیوم نے اماراتی دفتر خارجہ کے حوالے بتایا کہ ان ممالک میں انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، ویتنام، نمیبیا، زیمبیا، ڈیموکریٹک کانگو، یوگنڈا، سرالیون، لائبیریا، جنوبی افریقہ اور نائجیریا شامل ہیں۔

اماراتی سفر سے قبل ’خدمت تواجدی ‘ میں اندراج کرائیں(فوٹو، ٹوئٹر)

اس پابندی سے مذکورہ ممالک کے سفارت کار، ہنگامی علاج کے لیے مریضوں، سرکاری، تجارتی اور سائنسی وفود مستثنی تھے اور ہیں۔ 
اماراتی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ ممنوعہ ممالک کی فہرست سے خارج کسی بھی ملک کا سفر کرتے وقت تمام احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔
سفر سے قبل بھی اور سفر کے دوران بھی اگر کسی ملک میں جانے کے بعد وائرس کا شکار ہوجائیں تو پہلی فرصت میں سفارتخانے کو مطلع کریں- متاثر شہریوں کو ضروری کارروائی کے بعد واپس لایا جائے گا۔ 
اماراتی دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سفر سے قبل ’خدمت تواجدی‘ میں اندراج ضرور کرالیں۔ ایسا کرنے سے انہیں سفر کے دوران ضروری مدد فوری فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔ 
 

شیئر: