Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبداللہ اکنامک سٹی جہاں سیاحوں کے لیے بہت کچھ ہے

 گالف فیلڈ مشرق وسطی کی خوبصورت ترین ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی نے کثیر جہتی سیاحتی مرکز کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔ توقعات سے بڑھ کر ماہرین اقتصاد اور سیاحت کے شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی محکمہ سیاحت نے 2021 کے موسم گرما کے لیے جن گیارہ مقامات کے لیے سیاحتی پیکیج کا اعلان کیا ہے ان میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سرفہرست ہے۔

کثیر جہتی سیاحتی مرکز کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

یہ پروگرام 24 جون سے جاری ہے ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔ 250 سے زیادہ نجی ادارے 500 سے زیادہ سیاحتی پروگرام پیش کررہے ہیں۔
کنگ عبداللہ اکنامک سٹی خوشحالی کی علامت بن گیا ہے۔ یہاں آنے والوں کی پہلی نظر سبزہ زاروں پر پڑتی ہے۔ جسے دیکھ کر وہ اس کے سحر میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ نیلے سمندر کے خوبصورت مناظر اور لہروں کے شورکو سن کر سیاح لطف محسوس کرتے ہیں۔ 
کنگ عبداللہ  اکنامک سٹی مہم جوؤں کے لیے بہترین مقام ہے۔ یہاں ساحل پر واٹر سپورٹس سے انجوائے کیا جا سکتا ہے۔ تیز رفتار بوٹس کرایے پر حاصل کرکے سمندر کی سیر کے ساتھ کشتی رانی کی سہولت بھی حاصل ہے۔

ساحل پر واٹر سپورٹس سے انجوائے کیا جا سکتا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

یہاں کا جمان پارک سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہے۔ اکنامک سٹی کے سینٹر میں گالف فیلڈ مشرق وسطی کی خوبصورت ترین ہے۔ یہاں گالف رائل گرینز کلب ہے۔ شائقین اس  کے لیے دور دور سے پہنچتے ہیں۔ 
سورج غروب ہونے پر شہر سکون کی چادر اوڑھ  لیتا ہے۔ سیاحت کے لیے آنے والے شہر کے اطراف جگہ جگہ خیمے نصب کرکے صاف ستھرے آسمان پھر چمکدار ستاروں کے نظارے کا لطف اٹھاتے ہیں۔ 

شیئر: