Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ لیجنڈ دلیپ کمار کی تدفین کر دی گئی

بالی وڈ لیجنڈ دلیپ کمار کے جنازہ کے بعد ان کی تدفین کر دی گئی ہے۔
دلیپ کمار کے نام سے معروف ہونے والے محمد یوسف خان 98 برس کی عمر میں بدھ کے روز ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔
دلیپ کمار کے انتقال کی اطلاع ان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے دی گئی تھی۔ اسی ہینڈل سے بعد میں اعلان کیا گیا ہے کہ ان کی تدفین شام پانچ بجے سانتا کروز ممبئی کے جوہو قبرستان میں کی جائے گی۔

دلیپ کمار کی جائے پیدائش پشاور میں ان کے آبائی مکان کے باہر تعزیت کے لیے لوگ جمع رہے۔ 

پاکستانی صوبے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں محمد یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے فینز نے ان کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔

انڈیا میں دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر ان کی بیوہ سائرہ بانو سے تعزیت کے لیے متعدد افراد پہنچے۔

تدفین سے قبل ممبئی میں دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

بالی وڈ فلم ڈائریکٹر سبھاش گئی بھی تعزیت کے لیے ممبئی میں دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر پہنچے۔

پاکستانی شہر پشاور میں دلیپ کمار کے آبائی گھر کے سامنے ان کے فینز جمع رہے۔

دلیپ کمار کے منہ بولے بیٹے کہے جانے والے شاہ رخ خان تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پر ہہنچے جہاں وہ بالی وڈ اداکارہ اور یوسف خان کی بیوہ سائرہ بانو کے ساتھ رہے۔ 

بولی وڈ کی متعدد نمایاں شخصیات انوپم کھیر، دھرمیندر، کرن جوہر، رضا مراد، رنبیر کپور، ودیا بالن، جونی لیور، محمود جونیئر اور دیگر تعزیت کے لیے دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر پہنچے۔

 

شیئر: