Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارمولا ون ریس کے لیے جدہ کورنیش پر طویل ترین ٹریک

جدہ کورنیش ٹریک 6.175 کلو میٹر طویل ہے(فوٹو عاجل)
سعودی کار اینڈ موٹر سائیکل آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ فارمولا ون ریس کے لیے جدہ کورنیش ٹریک کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ یہاں دسمبر میں سعودی فارمولا ون ریس ہوگی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی کار آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ کورنیش جدہ ٹریک 6.175 کلو میٹر طویل ہے۔ اس پر27 موڑ ہیں۔ یہ فارمولا ون ریس انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا طویل ترین اور تیز ترین ٹریک ہے۔
یہاں ایک چکر میں ایک گھنٹے میں متوقع اوسط رفتار سے ڈھائی سو کلو میٹر کا سفر طے کیا جاسکتا ہے۔ یہ دنیا کی مضبوط ترین ریس فیلڈ میں منفرد اضافہ ہوگا۔ 
جدہ کورنیش ٹریک کے تحت 280 میٹر لمبی چار منزلہ عمارت تیار کی جارہی ہے۔ یہ اعلی عالمی معیار اور اپنی نوعیت کی منفرد ہے۔
 اس کی خوبی یہ ہے کہ ایک طرف اس سے ریس میں شریک گاڑیوں اور دوسری جانب جدہ شہر کے سی فرنٹ کے نظارے بیک وقت کیے جاسکتے ہیں۔ 
جدہ کورنیش ٹریک کی ایک انفرادیت اس کا بارہ ڈگری کے زاویے سے بنا تیرہواں موڑ ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس پر گاڑیوں کی فی گھنٹہ رفتار 322 کلو میٹر ہوگی۔

شیئر: