Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہل نجران کا مثالی تعاون ، غیرملکی کے ذمہ ایک لاکھ ریال ادا

سوڈانی کے بیٹے کی کارکی ٹکرسے ایک مصرہلاک ہو گیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
اہل نجران نے سوڈانی کے بیٹے پرواجب الاد دیت کے ایک لاکھ 12 ہزار ریال 48 گھنٹوں میں جمع کرلیے۔ متاثرہ سوڈانی گزشتہ 37 برس سے نجران میں مقیم ہے ، مثالی اخلاق و کردارکے سب معترف ہیں۔
مقامی جریدے ’الوطن‘ کے مطابق نجران میں برسوں سے مقیم سوڈانی کے بیٹے کی کار سے ٹکرا کرایک مصری ہلاک ہوگیا تھا جس پرعدالت نے دیت کی مد میں ایک لاکھ 12 ہزار ریال ادا کرنے کا حکم دیاتھا۔
نجران میں مقیم سعودی شہری حسین آل منصور نے بتایاکہ ’ گزشتہ 37 برس سے سوڈانی ابوحسین نجران میں مقیم ہیں انکے بہترین اخلاق اورمثالی کردار سے ہر شخص بخوبی واقف ہے، انکے بیٹے کے ساتھ ہونے والے سانحے کے بارے میں جب معلوم ہوا تو میں نے ان کی مدد کرنے کی غرض سے اپنے ٹوئٹر پرمدد کی اپیل کی جس پراہل نجران نے میرا بھرپور ساتھ دیا محض 48 گھنٹے کے اندر ایک لاکھ 12 ہزار ریال جمع ہو گئے جسے عدالت میں جمع کرادیا گیا‘۔
واضح رہے سوڈانی شہری کے بیٹے سے 2 برس قبل کار حادثے میں ایک مصری ہلاک ہو گیا تھا جس پرعدالت نے مصری کے اہل خانہ کو ایک لاکھ 12 ہزار ریال دیت ادا کرنے کا حکم دے کرسوڈانی کے بیٹے کو ضمانت پررہا کردیاتھا

شیئر: