Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطان آف عمان کا دورہ مملکت تاریخی سنگ میل ہے، سعودی سفیر

سفیر نے مملکت کے وژن 2030 اور عمان کے وژن 2040 پر روشنی ڈالی۔(فوٹو عرب نیوز)
عمان میں تعینات سعودی سفیر عبداللہ العنزی کا کہنا ہے کہ عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق کا سعودی عرب کا دورہ دونوں ممالک اور عوام کے درمیان تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتی ہیں۔

سعودی سرمایہ کار عمان میں قائم 140 اداروں کے مالک ہیں۔ (فوٹو سعودی گزٹ)

عبداللہ العنزی نے کہا کہ گزشتہ سال جنوری میں سلطان کے منصب پر فائز ہونے کے بعد عمان کے رہنما کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ  ہے۔
سعودی عرب کے لیے ان کا یہ دورہ تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس کا مقصد باہمی معاشی تعلقات کو فروغ دینے اور مشترکہ نظریے کی تشکیل کا مقصد حاصل کرنا ہے۔
سعودی سفیر نے مزید  کہاکہ سعودی اورعمانی، سیاسی اور معاشی وژن کی مطابقت دونوں ممالک کی قیادتوں کی دانشمندی اور دونوں ملکوں کے عوام کے مابین قابل ذکر باہمی تعلقات کی ایک مثال ہے۔

مملکت کے لیے سلطان ہیثم کا دورہ تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

سعودی سفیر نے مملکت کے وژن 2030 اور عمان کے وژن 2040 کے انضمام پر روشنی ڈالی جو تیل کی آمدنی سے دور ملک کے ذرائع آمدن کومستحکم بنانے، سرمایہ کاری میں اضافہ اور زیادہ روزگار پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ برسوں کے دوران غذائی اشیا کی فراہمی، تعمیراتی سامان اور طبی اشیا کی فراہمی میں 100سے زیادہ مصنوعا ت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
عمان شراکت داری قائم کرکے اور مضبوط مشترکہ معاشی ادارہ تشکیل دے کر اپنی معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
سعودی سرمایہ کار اس وقت 140 انفرادی اداروں کے مالک  ہیں جو عمان میں قائم کئے گئے ہیں جو معاشی ترقی میں شراکت رکھتے ہیں۔
ان اداروں میں سیاحت، سمندری ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
 

شیئر: