سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق اور ان کے وفد کے استقبال، حج کے انتظامات، لگژری کروز کی جدہ آمد اور مدینہ کی خوبصورت گلیوں سے متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
شاہ سلمان نے قصر نیوم میں سلطان ہیثم اور وفد کا استقبال کیا
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے قصر نیوم میں عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔
مسجد نبوی کے دروازوں میں کونسی لکڑی استعمال کی جاتی ہے؟
مسجد نبوی میں شاہ فہد کے دور میں ہونے والی توسیع کے بعد دروازوں کے لیے ’ساج‘ درخت کی 16 سو مکعب میٹر سے زیادہ لکڑی استعمال کی گئی۔
حج خدمات کے لیے کارکردگی اور قابلیت کی مہارت میں اضافہ
سعودی عرب ہر سال حج کے انتظام میں مہارت کے باعث اجتماعات کے انتظامات کرنے میں عالمی رہنما بن گیا ہے
خواتین عازمین حج کے استقبال کے لیے بھی تیاریاں مکمل
حرمین شریفین کے امور کے ادارے کی جانب سے اس سال حج کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور ادارے کے شعبہ خواتین کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے
جب سفر حج کے لیے اونٹوں کی جگہ گاڑیوں نے لی
سعودی ریاست کے قیام کے بعد ٹرانسپورٹ کے نئے وسائل حاجیوں کے سفر کے لیے متعارف ہوئے۔ 1924 میں سفر حج کے لیے اونٹوں کی جگہ گاڑیوں نے لی۔
مدینہ کی گلیاں ، سڑکیں اور چوراہے سبزہ زاروں سے خوبصورت
مدینہ میونسپلٹی کے اہلکار شہر کی گلیوں ، سڑکوں اور چوراہوں کو سبزہ زاروں سے خوبصورت بنا رہے ہیں
سعودی عرب میں موڈرنا ویکسین کی رجسٹریشن
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی نے موڈرنا ویکسین کی رجسٹریشن کی اجازت دے دی ہے۔
کورونا میں مبتلا شہری کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقلی
انڈونیشیا میں موجود سعودی شہری کو ایئرایمبولینس کے ذریعے سعودی عرب لایا گیا ہے۔ایئرایمبولینس کے ذریعے مریض کو منتقل کرنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں۔
واکنگ ٹریک رنگوں سے بھرنے کا سلسلہ جاری
جدہ میں ساحل سمندر پر حیراتی کمیٹی کی جانب سے راہداری پر رنگوں کی مدد سے واکنگ ٹریک رنگین کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
طائف کے انگوروں کی مقبولیت میں اضافہ
سعودی عرب کے تاریخی شہر طائف کے انگوروں کی شہرت مملکت سے نکل کر خلیجی ممالک تک پہنچ گئی ہے۔
لگژری کروز جدہ بندرگاہ پہنچ گیا
سعودی عرب میں سیاحوں کےلیے پہلا لگژری کروزجدہ کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ۔ بحری سیاحت کےلیے اس سال کروز ٹور کا پروگرام مرتب کیا گیا ہے۔
عازمین حج کےلیے 51 امدادی سینٹر قائم
سعودی ہلال احمر نے اس سال عازمین حج کی خدمت کے لیے 51 امدادی سینٹر قائم کیے ہیں۔ افرادی قوت، ایمبولینسیں، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے خاص گاڑیاں اور مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
مسجد الحرام میں ایل ای ڈی فانوس
مسجد الحرام میں انتظامیہ نے ایل ای ڈی فانوس کا بندوبست کیا ہے- یہ سٹین لیس سٹیل سے آراستہ ہیں- ان پر چوبیس قیراط سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے- ان کی موٹائی دو مائیکرون ہے- ایک فانوس کا وزن 280 کلو گرام ہے-
سعودی کے نام سے کاروبار، غیر ملکی کو بے دخل اور بلیک لسٹ کیا جائے گا
سعودی وزارت تجارت نے خمیس مشیط میں تعمیراتی سامان غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے والے غیر ملکی اور اسے کاروبار کرانے والے سعودی کی تشہیر کرائی ہے۔