العلا کے دوسرے مرحلے میں بلڈنگ پرمٹس کے لیے درخواستیں
العلا کے دوسرے مرحلے میں بلڈنگ پرمٹس کے لیے درخواستیں
پیر 12 جولائی 2021 22:46
رقبے کو ایک ملین مربع میٹر تک بڑھایا جائے گا(فوٹو ایس پی اے)
رائل کمیشن فار العلا (آر سی یو) نے العلا کے جنوبی اضلاع کی پائیدار ترقی کے دوسرے مرحلے میں بلڈنگ پرمٹس کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کی ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رائل کمیشن فار العلا نے متعدد پروگراموں اور انیشیٹو کے ذریعے شہری ماحول کی تیاری اور ترقی کرنے کا عہد کیا ہے۔ کمیشن کا ارادہ ہے کہ شہر میں عربی فن تعمیر کے روایتی انداز کے ذریعے حوصلہ افزائی کرنے والے ماڈلز اور ڈیزائن کا استعمال کیا جائے۔
اس رقبے کو ایک ملین مربع میٹر تک بڑھایا جائے گا اور اس میں سبز جگہیں، کھیلوں کے میدان، باغات اور پارکس شامل ہوں گے جو ان عناصر کو العلا کے قدرتی ماحول اور ورثے سے جوڑنے کے ذریعے ایک مخصوص شہری سطح کی تشکیل کریں گے۔
اپنے وژن کی بنیاد پر آر سی یو العلا کے شہریوں اور رہائشیوں پر توجہ مرکوز کرے گا تاکہ ورثہ، ثقافت اور آرٹس کے لیے تاریخی شہر کو ایک عالمی سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کیا جا سکے جو مستقبل طور پر مربوط شہری زمین کی تزئین کا تحفظ کرتا ہے جو ماحول کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔
العلا میں پائیدار ترقی جدید انفراسٹرکچر کی خصوصیات ہیں جس کے ذریعے آر سی یو کا مقصد زندگی گزارنے اور کام کرنے کے لیے ایک مثالی منزل بنانا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد اور العلا رائل کمیشن کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان نے رواں برس اپریل میں العلا ڈویلپمنٹ پروگرام کے ڈیزائن کا تصور جاری کیا ہے۔ اسے رحلہ عبرالزمن (وقت کے ساتھ سفر) کا نام دیا گیا ہے۔
اس کا مقصد العلا کے بڑے تاریخی علاقے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اس کی بدولت یہ علاقہ جو مملکت کے شمال مغرب میں واقع ہے منفرد قدرتی اور ثقافتی ماحول پیش کرے گا۔
یہ پراجیکٹ آرٹ، تاریخی ورثے، ثقافت اور قدرتی ماحول کے حوالے سے دنیا بھر کے لوگوں کا مرکز بن جائے گا۔
رحلہ عبرالزمن پروجیکٹ العلا رائل کمیشن کے جامع ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے۔ یہ پروجیکٹ 2035 مکمل ہو گا۔ اس کی بدولت 38 ہزار اسامیاں پیدا ہوں گی۔ اس سے سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار میں 120 ارب ریال کی آمدنی ہو گی۔