Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر حائل ریجن سے امریکی ناظم الامور سے ملاقات

گورنر نے امریکی ناظم الامور کا ان کے وفد کے ہمراہ خیر مقدم کیا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حائل ریجن کے گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبد العزیز نے اتوار کو مملکت میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور مارٹینا سٹرانگ کا ان کے وفد کے ہمراہ خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران گورنر حائل اور مارٹینا سٹرانگ نے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مملکت میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نے حائل ریجن میں ہونے والی  ترقی تعریف کی۔

حائل ریجن میں ہونے والی ترقی تعریف کی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

واضح رہے کہ سعودی وزیر برائے صنعت و معدنی وسائل بندر بن ابراہیم الخریف نے بھی گذشتہ ہفتے حائل ریجن کا دورہ کیا تھا اور گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبد العزیز سے ملاقات کی تھی۔
بندر بن ابراہیم الخریف نے شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبد العزیز کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور صنعت اور معدنی دولت کے لیے ان کی سپورٹ کو سراہا۔

سعودی وزیر برائے صنعت و معدنی وسائل نے بھی حائل ریجن کا دورہ کیا تھا(فوٹو ایس پی اے)

سعودی وزیر برائے صنعت و معدنی وسائل نے بتایا کہ حائل میں سرمایہ کاری کا مستقبل وزارت کے ان منصوبوں میں شامل ہے جس کا مقصد صنعتی اور کان کنی کے شعبوں کو آگے بڑھانا ہے اور اس خطے کی تاریخی خصوصیات، جغرافیائی محل وقوع اور قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانا ہے جو مملکت کی معیشت کے ایک اہم ستون کی نمائندگی کرتا ہے۔
بندر بن ابراہیم الخریف نے کہا کہ ’حائل قومی معیشت کے متعدد تنوع میں حصہ ڈالنے کے لحاظ سے مملکت کا ایک پُرجوش خطہ ہے کیونکہ یہ ایک پل ہے جو مملکت کے شمالی علاقوں کو جوڑتا ہے۔‘

شیئر: