سعودی شہریوں کےلیے قانونی مشیر کی بھی ملازمتیں
منگل 13 جولائی 2021 17:50
کم از کم ساڑھے پانچ ہزار ریال تنخواہ دی جائے گی(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ کم از کم پانچ ہزار سعودی شہریوں کو قانونی مشیر اور لا فرم ایجنسی کے وکیل کی ملازمت دلائی جائے گی۔
اس مقصد کے لیے سعودائزیشن کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کم از کم ساڑھے پانچ ہزار ریال تنخواہ دی جائے گی۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔
اس کا پہلا فائدہ یہ ہوگا کہ زیر تربیت وکیل سوشل انشورنس میں اندراج کے فوائد محسوس کریں گے۔ نجی اداروں کو سعودائزیشن کے موثر ہونے سے اچھی طرح سے آگاہ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں پیشہ ورانہ استعداد کی شرط کی بدولت وکالت اور قانونی مشاورت کا دائرہ بڑھے گا اور اس کے متعدد فوائد حاصل ہوں گے۔