Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے ابوظبی کے ولی عہد کی ملاقات

دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی۔(فوٹو ایس پی اے)
سعوی ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو ریاض میں ابوظبی کے ولی عہد اور امارات کی آرمڈ فورسز کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ابوظبی کے ولی عہد اور ان کے وفد کا مملکت میں خیر مقدم کیا۔
ابوظبی کے ولی عہد نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کےلیے امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

ابوظبی کے ولی عہد ایک روزہ دورے پر پیر کو ریاض پنچے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

سعودی ولی عہد نے بھی امارات کے صدر کو خادم حرمین شریفین کی طرف سے تہنیتی پیغام دیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی۔
دونو ں رہنماوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات، دوطرفہ تعاون کے طریقوں اور انہیں مختلف شعبوں میں جدید خطوط پر استوار کرنے کے مواقع کا جائزہ لیا۔
علاقائی و عالمی حالات اور انہیں حل کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ ابوظبی کے ولی عہد ایک روزہ دورے پر پیر کو ریاض پنچے ہیں۔ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خیرمقدم کیا۔
ابوظبی کے ولی عہد نے ٹویٹ کی’ ریاض میں ملاقات کے دوران اپنے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان اور میں نے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور سٹرٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے‘
’دونوں ملکوں کے درمیان پارٹنر شپ مسلسل مضبوط اور کامیاب ہو رہی ہے‘۔
ایس پی اے کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ’ سعودی عرب کے ساتھ امارات کی شراکت کا رشتہ مضبوط اور پائیدار ہے۔ یہ دونوں ملکوں اور خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے‘۔
شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ ’سعودی ولی عہد سے سٹرٹیجک تعاون اور مستحکم تعلقات کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے‘۔

شیئر: