طائف .... طائف میں گلاب کے فارموں نے عمدہ ترین خوشبویات تیار کرنے کیلئے فیکٹریوں کو گلاب کی فراہمی شروع کردی۔ فارموں کے مالکان طائف گلاب میلہ 13 کی تیاریاں بھی زور و شور سے کرنے لگے ہیں جو ششماہی تعطیلات کے دوران منعقد ہوگا۔ میلے میں سرکاری اور نجی ادارے بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔ ان دنوں طائف میں گلاب کے فارموں میں بہار آئی ہوئی ہے۔