سعودی عرب میں محکم موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ اتوار کو مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے‘۔
ویب نیوز اخبار 24 نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ ’نجران ، جازان اور عسیر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری کے بعد وادیوں اور نشیبی مقامات پر سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
موسم کی صورتحال: کئی علاقوں میں بارش اور سیلاب کا امکانNode ID: 585156
بیان میں موسمیات کے قومی مرکز نے مزید کہا کہ ’ مکہ مکرمہ ریجن کے بعض بالائی علاقوں، الجوف و حائل اور مملکت کے جنوبی علاقے جن میں ریاض اور مشرقی علاقوں میں موسم آبرآلود رہے گا جبکہ کہیں کہیں تیز بارش کی بھی توقع ہے‘۔
’ریاض، مشرقی ریجن مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے کچھ مقامات پرگرد وغبار اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گرد وغبار کی وجہ سے حد نگاہ بھی متاثر ہوسکتی ہے‘۔
اتوار 25 جولائی کو سب سے زیادہ درجہ حرارت حفر الباطن میں ہوگا جہاں پارہ 46 ڈگری جبکہ السودہ میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاجائے گا۔