شہزادی ریما کی ٹیبل ٹینس کھیلنے کی وڈیو وائرل
ریاض:سعودی یوتھ ویلفیئر کے ماتحت خواتین کے لئے اسپورٹس کی اعلی عہدہ دار شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے واضح کیا ہے کہ سعودی اورجاپان کھیلوں کے میدان میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔ جاپانی کھیلوں خصوصا جوڈو کراٹے کی تربیت کا بھی معاہدہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی طالبات کو اندرون ملک تفریح اور کھیلوں کے لئے جامعات میں بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے ٹوکیو میں معاہدے پر دستخط کے بعد جاپانی وزیر تعلیم وثقافت وکھیل وسائنس وٹیکنالوجی کے ساتھ ٹیبل ٹینس بھی کھیلا۔ شہزادہ ریما کے ہاتھوں جاپانی وزیر کے ہارنے پر پورا حال تالیوں سے گونج اٹھا۔