Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اولمپک کے پہلے راؤنڈ میں ’دنیا کی نمبر ون‘ ٹینس سٹار ایشلے بارٹی کو شکست

ایشلے بارٹی کو پہلے راؤنڈ میں سپین کی سارا سوریبز نے ہرایا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی جنہیں دنیا کی نمبر ون ٹینس پلیئر سمجھا جاتا ہے، اولمپک کے ویمنز ٹینس کے مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں ہی شکست سے دوچار ہو گئی ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ومبلڈن چیمپیئن شپ اپنے نام کرنے والی بارٹی کواتوار کو پہلے راؤنڈ میں سپین کی سارا سوریبس مورٹو نے 4-6, 3-6 سے ہرایا ہے۔
سوربیس ٹورمو کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک شاندار احساس ہے، مجھے اب بھی یقین نہیں آ رہا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ میرے لیے ناقابل یقین ہے۔ یہ کچھ ایسا ہے جس کا میں نے پوری زندگی خواب دیکھا تھا۔ میں بہت بہت خوش ہوں۔‘
سوربیس ٹورمو کا دوسرے راؤنڈ میں فرانس کی فیونا فیرو سے مقابلہ ہوگا۔

شیئر: