ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 19 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں
اتوار 25 جولائی 2021 18:22
وزارت داخلہ کا کہنا ہے یہ اعداد وشمار 18 سے 24 جولائی تک ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 19 ہزار 293 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ اعداد وشمار 18 سے 24 جولائی تک کے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا کہ ’سب سے زیادہ خلاف ورزیاں 6 ہزار204 ریاض ریجن میں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ مشرقی ریجن میں 2 ہزار571 ، مدینہ منورہ میں 2 ہزار455 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں‘۔
علاوہ ازیں مکہ مکرمہ، قصیم، الجوف، حدود شمالیہ، تبوک، جازان، عسیر، نجران اور باحہ میں بھی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ سب سے کم خلاف ورزیاں 325 حائل میں ہوئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں سے پھر کہا ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرتے رہیں۔