Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی20 بارش کے باعث بلانتیجہ ختم

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا (فائل فوٹو کرک انفو)
ویسٹ انڈیز کے شہر برج ٹاؤن میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا  ٹی 20 میچ بارش کی وجہ سے کسی نتیجے کے بغیر ختم کر دیا گیا۔
ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر نو اوورز میں 85 رنز بنائے تھے۔
ایون لوئس ابھی سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ وہ شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد نکولس بھی محمد حفیظ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

آندرے رسل سات رنز بنا کر عثمان قادر کا نشانہ بنے جبکہ کرس گیل محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد شمرون بھی حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بارش کے باعث میچ کئی گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان باقی تین میچز گیانا نیشنل سٹیڈیم میں31 جولائی، یکم اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ 
ٹی 20 سیریز کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتل سیریز کا آغاز 12 اگست سے ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اگست کو کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیسٹ میچز جمیکا کے سبینا پارک میں کھیلیں جائیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2023 میں یہ ویسٹ انڈیز کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

شیئر: