سعودی عرب میں ینبع کمرشل پورٹ پر پہلا کروز لنگر انداز ہوا ہے جو سیاحوں کو لے کر پہنچا ہے۔
ینبع کے تاریخی علاقے میں گل پاشی سے سیاحوں کا خیر مقدم کیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ینبع کے کمشنر سعد السحیمی اور کئی اداروں کے عہدیدار بھی سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھے۔
یاد رہے کہ ینبع کمرشل پورٹ جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہے۔ یہاں کروز جہازوں کے لیے تمام انتظامات ہیں۔
سعودی عرب میں سمندری سیاحت کا شعبہ ینبع کمرشل پورٹ کے توسط سے اپنے پروگرام نافذ کررہا ہے۔