دنیا کی آدھی آبادی کو کورونا ویکسین لگ گئی، چین سرفہرست
جمعرات 29 جولائی 2021 16:15
اوسطاً دنیا بھر میں ایک سو افراد میں سے 52 کو ویکسین لگ چکی ہے (فوٹو: روئٹرز)
آٹھ ماہ قبل کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوا اور اب تک دنیا بھر میں چار ارب افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کی کُل آبادی ساڑھے سات ارب کے قریب ہے اور اس لحاظ سے دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دنیا میں کورونا ویکسین لگنے کا عمل تھوڑا سست ہوا ہے۔
’جن پہلے ایک ارب افراد کو ویکسین لگی وہ ان تک 140 دن میں پہنچی، دوسرے ایک ارب افراد کو یہ ترسیل 40 روز میں پہنچی۔ اس کے بعد تیسرے ایک ارب افراد کی 26 دن اور چوتھے ایک ارب افراد تک ویکسین ایک ماہ میں پہنچی۔‘
دنیا میں تین ایسے ممالک ہیں جہاں سب سے زیادہ ویکسین لگائی گئی۔ چار ارب ویکسینز میں سے 40 فیصد یعنی 1.6 ارب چین میں لگائی گئی۔ انڈیا میں تقریباً ساڑھے 40 کروڑ افراد کو اور امریکہ میں 34 کروڑ کے قریب ویکسین لگائی گئی۔
متحدہ عرب امارات میں آبادی کے 70 فیصد کے قریب ویکسین لگ چکی ہے، بحرین اور یوروگائے میں 60 فیصد سے زائد لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔
ان کے بعد قطر، چلی اور کینیڈا میں (129 shots/100 )، اسرائیل ( (128 ، سنگاپور (125)، برطانیہ، منگولیا اور ڈنمارک (124) اور بیلجیم میں (121) کے حساب سے ویکسین لگائی گئی۔
ان ممالک نے تقریباً اپنی آدھی آبادی کو ویکسین لگا لی ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین نے بھی اپنی آدھی آبادی کو ویکسین لگا دی ہے۔
دنیا کے غریب ممالک نے دیر سے ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا اور وہ بھی کویکس اور امیر ممالک کی طرف سے عطیہ کے باعث ممکن ہوا۔ تاہم ویکسین کی تقسیم برابری سے نہیں ہوئی۔
اوسطاً دنیا بھر میں ایک سو افراد میں سے 52 کو ویکسین لگ چکی ہے۔ تین ممالک ایسے ہیں جہاں اب تک ویکسین لگانے کا عمل شروع نہیں ہوا جن میں برونڈی، ایریٹیریا اور شمالی کوریا شامل ہیں۔