Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کا انشورنس اور فحص نہ کرانے والوں تفتیش نہیں ہوگی

اس حوالے سے دعوے بے بنیاد ہیں،ترجمان محکمہ ٹریفک الربیعان
ریاض: محکمہ ٹریفک کے ترجمان طارق الربیعان نے واضح کیا ہے کہ گاڑی کے انشورنس اور فحص(کمپیوٹر) نہ کرانے والوں کیخلاف ٹریفک تفتیش نہیں ہو گی۔ جو دعوے کئے جارہے ہیں وہ بے بنیادہیں۔ الربیعان نے بتایا کہ اعلیٰ حکام سے ایسی کوئی ہدایت نہیں ملی کہ جس میں کمپیوٹر یا انشورنس نہ کرانے والوں کیخلاف ٹریفک تفتیش مارنے کا پابند بنایا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ کسی ٹریفک اہلکار نے کسی حادثے کی صورت میں کسی گاڑی کے مالک کے کاغذات چیک کرتے وقت فحص اور انشورنس نہ کرانے پر چالان کردیا تو اسے تفتیشی مہم کا حصہ نہ سمجھا جائے بلکہ یہ ٹریفک اہلکار کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ فحص سینٹرز پر شدید ازدحام کی شکایت کے حوالے سے الربیعان نے کہا کہ نئے فحص سینٹر کھولنے میں وقت لگے گا ۔ اس کیلئے وسائل درکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہدایات یہ ہیں کہ ریاض اور جدہ میں نئے فحص سینٹرز کھولے جائیں ۔ عملدرآمد کیلئے وقت درکار ہوگا۔ 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: