Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوری اماں ابا! ناک کاٹ دی میں نے: سارہ علی خان

سوشل میڈیا صارفین سارہ علی خان کی ویڈیو دیکھ کر محظوظ ہوئے تو کچھ فکرمند بھی (فوٹو: انسٹاگرام)
بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان فلموں میں زیادہ نظر آئیں نہ آئیں لیکن اپنے مداحوں کو کس طرح خود سے جوڑے رکھنا ہے یہ فن انہیں خوب آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر دوسرے دن سارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں یا کبھی کوئی فیملی فوٹو۔
لیکن اس بار سارہ نے جو ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اسے دیکھ کر جہاں ان کے مداح محظوظ ہوئے وہیں ان کے لیے فکرمند بھی دکھائی دیے۔
ساہ علی خان کی ’نوک نوک ویڈیو‘ میں ان کی ناک کاٹن پیچ سے ڈھکی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور اس ساری صورتحال کو مزاحیہ انداز میں بیان کرتے ہوئے سارہ پہلے پوچھتی ہیں ’نوک نوک کون ہے؟ نوک نوک کون؟‘ اور پھر خود ہی کہتی ہیں ’نوک آؤٹ۔‘
اس کے بعد سارہ کاٹن پیچ  ہٹاتے ہوئے اپنی زخمی ناک دکھاتی ہیں۔
اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’سوری اماں، ابا اگی! ناک کاٹ دی میں نے۔‘
سارہ علی خان مشہور اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی صاحبزادی ہیں اور وہ اپنے بھائی ابراہیم علی خان کو پیار سے اگی کہتی ہیں۔
 سارہ علی خان کو آخری مرتبہ گزشتہ برس فلم ’قلی نمبر ون‘ میں ورون دھون کے مقابل اداکاری کرتے دیکھا گیا تھا۔
قلی نمبر ون 1990 کی دہائی کی سپر ہٹ فلم کا ریمیک تھی جس میں گووندا اور کرشمہ کپور نے اداکاری کی تھی تاہم اس کا ریمیک کامیاب نہیں ہوسکا۔

شیئر: