سعودی نائب وزیرحج ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ ’ نئے عمرہ سیزن کے لیے کوئی کوٹہ مختص نہیں ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’عمرہ زائرین کی کوئی انتہائی حد مقرر نہیں کی گئی البتہ وزارت صحت کے مقرر کردہ ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔ اسی بنیاد پر عمرہ زائرین کی تعداد پر فرق آسکتا ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
سیاحتی ویزے پر سعودی عرب آنے والے عمرہ بھی کرسکیں گےNode ID: 587961
-
بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد پر وزارت حج میں اہم اجلاسNode ID: 588101
عکاظ اخبار کے مطابق نائب وزیرحج نے حج و عمرہ قومی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کے دوران بتایاکہ’ تمام متعلقہ اداروں سے کہہ دیا گیا ہے کہ لائسنس ہولڈر عمرہ کمپنیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں‘۔
علاوہ ازیں ان کمپنیوں کو استثنی دیا جائے گا جن پر ادارہ وافدین کی طرف سے جرمانے کیے گئے ہیں۔ انہیں عمرہ زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
نائب وزیرحج نے (مقام) سینٹرل بکنگ پلیٹ فارم والے لائسنس ہولڈرز ہوٹلز والےعمرہ زائرین کو اس شرط کے ساتھ منظوری دی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت کی جانب سے مقرر کردہ تمام شرائط پوری کریں۔
قومی حج کمیٹی نے درخواست کی تھی کہ کمپنیوں کو ادارہ وافدین کے مقررہ جرمانوں سے رخصت دی جائے۔