Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی مرتبہ دو خواتین مقدس مساجد انتظامیہ کے سربراہ کی معاون مقرر

انتظامیہ کے کئی کلیدی عہدوں پر بھی خواتین کا تقرر کیا گیا ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار دو خواتین کو انتظامیہ کے سربراہ اعلی کا معاون مقرر کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ڈاکٹر العنود العبود اور ڈاکٹر فاطمہ الرشود کو معاون سربراہ مقررکیا ہے جبکہ انتظامیہ کے کئی کلیدی عہدوں پر بھی خواتین کا تقرر کیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف شعبوں کی 25 سپیشلسٹ ایجنسیاں قائم کی ہیں۔ ڈاکٹر سعد المحمید کو معاون سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
مقدس مساجد کی انتظامیہ ان دنوں زائرین کی خدمت کے حوالے سے سعودی خواتین کے کردار کو وسعت دے رہی ہے اور انہیں بااختیار بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے- 
انتظامیہ نے اعلی عہدوں پر 20 ایسی خواتین کا تقرر کیا ہے جو ایم فل اور پی ایچ ڈی کیے ہوئے ہیں۔
انتظامیہ یہ کام سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے حوالے سے کررہی ہے۔
مقصد یہ ہے کہ منفرد صلاحیتوں کی خواتین حج، عمرہ اور زیارت کے لیے آنے والوں کو عبادت میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کریں اور اس حوالے سے مملکت کی بیٹیاں وطن عزیز کا نام روشن کریں۔ 

شیئر: