بنگلہ دیشن نے ٹی 20 سیریز کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کو 60 رنز سے ہرا کر میچ اور سیریز دونوں اپنے نام کر لی۔
ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیشن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 123 رنز کا ہدف دیا۔
123 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 13.4 اوورز میں 62 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یہ آسٹریلیا کا ٹی20 میں کم ترین سکور ہے۔
اس سے قبل ٹی 20 میں آسٹریلیا کا کم ترین سکور انگلینڈ کے خلاف 79 رنز تھا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شکیب الحسن نے چار اوورز صرف نو رنز دیے۔
بنگلہ دیش نے سیریز چار صفر سے اپنے نام کر لی۔
خیال رہے 13.4 اوورز میں آؤٹ ہونا آسٹریلیا کی جانب سے تینوں فارمیٹ کے کسی بھی میچ کی مختصر ترین اننگز ہے۔