Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سے دانتوں اور مسوڑوں کو بھی نقصان

سڈنی .... منشیات کے استعمال سے صحت تو خراب ہوتی ہے لیکن اگر آپ اسے بدستور استعمال کرتے رہیں تو اس سے دانت جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں ۔ مسوڑھوں میں بھی تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔ اس سے جسم کے دیگر اعضاءکی کارکردگی پر بھی اثر پڑتا ہے۔ یہ بات آسٹریلیا میں یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کی ایک ریسرچ رپورٹ میں بتائی گئی۔ منشیات کے استعمال سے منہ خشک رہتا ہے ۔ آدھے افراد ہر وقت دانت پیستے رہتے ہیں اور کوکین و منشیات سے خارج ہونے والا کیمیکل دانتوں اور مسوڑھوں کو گلاتا رہتا ہے۔معیار زندگی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جائزے کیلئے ٹیم نے دنیا کے 28ملکوں سے نشئی لوگوں کا ڈیٹا منگوایا تھا اور پھر یہ بات ظاہر ہوئی کہ ان میں سے 4086افراد ایسے تھے جو دانتوںکے مرض میں مبتلا پائے گئے۔

شیئر: