جدہ: امیر ماجد انڈر پاس اور پل عارضی طور پر بند رہے گا
پیدل چلنے والوں کے لیے پل نصب کیا جا رہا ہے( فوٹو ٹوئٹر جدہ میونسپلٹی)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ حرا سٹریٹ کے چوراہے پر جنوب کی جانب جانے والے امیر ماجد انڈر پاس اور شمال و جنوب کی جانب جانے والی شیخ عبدالعزیز بن باز سڑک اور امیر ماجد پل کو محکمہ ٹریفک کے تعاون سے بند کیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق میونسپلٹی نے منگل کو بیان میں کہا کہ ’نڈر پاس اور پل جمعرات کو رات گیارہ بجے سے جمعے کی دوپہر دو بجے تک بند کیا جائے گا‘۔
یہ فیصلہ جریر بک سٹور کے برابر میں امیر ماجد روڈ پر پیدل چلنے والوں کے لیے پل نصب کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
میونسپلٹی نے بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ’ پل اور انڈر پاس کی بندش کے دوران ڈرائیور کونسے راستے استعمال کرسکتے ہیں‘۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ امیر متعب روڈ ، امیر فہد روڈ، مدینہ منورہ روڈ اور کنگ عبدالعزیز روڈ متبادل راستوں کے طور پر استعمال کیے جاسکیں گے۔
بیان کے مطابق پروجیکٹ سے پہلے ا ور اس کے بعد ٹریفک کی جانب سے دیا گیا موڑ بھی استعمال کیا جاسکے گا۔