سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی نے ومیض الریاض کے تعاون سے ڈرائیو ان سینما دوبارہ کھول دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ومیض الریاض کے تعاون سے میونسپلٹی نے ڈرائیو ان سینما دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ دارالحکومت میں شہری اور مقیم غیر ملکی کھلی فضا میں فلموں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ ڈرائیو ان سینما روزانہ شام چھ بجے سے صبح تک کھلا رہے گا۔
اس مقصد کے لیے دو دیوہیکل سکرینیں لگائی گئی ہیں جبکہ گاڑی میں ساؤنڈ سسٹم کا لنک دیا گیا ہے۔