وزیراعظم عمران خان نے وینچر سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک پاکستانی کمپنی میں تقریباً 14 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دروازے کاروبار کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ہم دنیا کے کلیدی وینچر سرمایہ کاروں کی جانب سے ایئرلفٹ نامی کمپنی، جسے نوجوان پاکستانی چلاتے ہیں، میں حال ہی میں کی جانے والی 85 ملین کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘
ہم دنیاکےکلیدی وینچرسرمایہ کاروں (VCs) کیجانب سےایئرلفٹ نامی کمپنی جسےنوجوان پاکستانی چلاتے ہیں، میں حال ہی میں کی جانےوالی 85 ملین $ کی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کرتےہیں۔پاکستان میں بے پناہ گنجائش ہےاورکاروبار کیلئےہمارےدروازے کھلےہیں۔میری حکومت مواقع پیداکرنے کاپختہ عزم کئے ہوئےہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 20, 2021
’پاکستان میں بے پناہ گنجائش ہے اور کاروبار کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ میری حکومت مواقع پیدا کرنے کا پختہ عزم کیے ہوئے ہے۔‘
یہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی کاروبار کو کسی نجی سنگل کی طرف سے دی جانے والی سب بڑی فنڈنگ ہے۔
ایئرلفٹ لاہور میں موجود ایک کمپنی ہے جو آن لائن رائڈز شیئرنگ کے علاوہ شاپنگ ڈیلیوری سروس فراہم کرتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایئرلفٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’شکریہ وزیراعظم عمران خان ائیرلفٹ کے ایک سنگ میل کی طرف توجہ دلانے کا۔‘
Thank you Prime Minister @ImranKhanPTI for calling attention to #Airlift’s milestone that will pave the way for future investment in #Pakistani #startups. Onwards & upwards! #PakistanKaAirlift https://t.co/REmNL2FgmV
— AirliftTech (@airlift_tech) August 20, 2021