سعودی عرب خوبصورت ملک، سیاحت کی خواہش ہے، نوعمر برطانوی ہواباز
سعودی عرب خوبصورت ملک، سیاحت کی خواہش ہے، نوعمر برطانوی ہواباز
اتوار 22 اگست 2021 5:41
52 ممالک میں جائیں گی، یہ سفر دو سے تین ماہ میں مکمل ہوگا( فوٹو ٹوئٹر)
نوعمر برطانوی ہوا باز زارا رتھر فورڈ نے سپورٹس طیارے سے پوری دنیا کا چکر لگانے اور سولو فلائٹ کرنے والی کمسن لڑکی کا ریکارڈ قائم کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق زارا رتھر فورڈ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب منفرد اور خوبصورت ملک ہے۔ میری خواہش ہے کہ اس کی سیر کروں۔ شاید دوبارہ مملکت جانے کا موقع نہ ملے۔
زارا رتھر فورڈ نے کہا کہ اس سے قبل امریکی ہواباز شائستہ وائز نے 2017 میں ورلڈ ٹور کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ میں یہ ریکارڈ توڑنا چاہتی ہوں۔
پروگرام کے مطابق زارا اپنے سپورٹس طیارے میں 5 براعظموں کا سفر شروع کیا ہے، وہ 52 ممالک میں جائیں گی۔ یہ سفر دو سے تین ماہ میں مکمل ہوگا۔
برطانوی لڑکی نے اس ٹور کے لیے دو نشستوں والا خصوصی طیارہ تیار کرایا ہے۔ فی الوقت وہ ایک نشست کو اضافی فیول ٹینک کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔
زارا نے سفر شروع کرنے سے قبل کہا کہ یقین نہیں آرہا ہے کہ تنہا ورلڈ ٹور پر جارہی ہوں۔ پتہ نہیں کامیاب بھی ہوسکوں گی یا نہیں مگر کوشش پوری کروں گی۔ مجھے یقین ہے کہ کامیابی میرے قدم چومے گی۔
نوعمر برطانوی ہوا باز کی فیملی میں بھی پائلٹ موجود ہیں اور وہ خود بھی چھ برس کی عمر سے ہیلی کاپٹروں میں سفر کررہی ہیں۔ گیارہ برس کی عمر میں پیرا شوٹ کے ذریعے جہاز سے اتریں جبکہ 14 برس کی عمر سے چھوٹا طیارہ اڑا رہی ہیں۔