Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بارہ سے سترہ سال کے افراد کو موڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری

موڈرنا نے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے درخواست کی تھی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے سعودی عرب میں بارہ سے سترہ سال تک کے افراد کے لیے موڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے۔
یاد رے کہ موڈرنا نے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے منظوری کی درخواست کی تھی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’سعودی عرب کے صحت ادارے اب بارہ برس اور اس سے زیادہ عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کو موڈرنا ویکسین دینے کے مجاز ہوگئے ہیں‘۔ 
ایس ایف ڈی اے کے مطابق’ موڈرنا نے منظوری حاصل کرنے کے لیے تمام ضروری کارروائی مکمل کی ہے‘۔
’تجرباتی عمل سے بھی ثابت ہوگیا کہ بارہ برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں اور بچیوں کو موڈرنا ویکسین دی جاسکتی ہے اس کے منفی اثرات نہیں ہوتے‘۔ 
  سعودی عرب میں موڈرنا کا اندراج 9 جولائی 2021 کو 17 برس اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے کیا گیا تھا۔

شیئر: