Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسری انٹرنیشنل سعودی باز اور شکار نمائش کی تیاریاں

نمائش کا بنیادی مقصد سعودی عرب کے ثقافتی ورثے کو متعارف کروانا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں یکم سے 10 اکتوبر تک تیسری انٹرنیشنل سعودی باز اور شکار نمائش کا مقصد مملکت کے فالکنری اور شکاری ثقافتی ورثے کو دنیا میں فروغ دینا ہے۔
عرب  نیوز کے مطابق اس تقریب کا اہتمام سعودی فالکنز کلب نے کیا ہے اور اس کی میزبانی ریاض کے شمال میں ملهم میں کی جائے گی۔
انٹرنیشنل سعودی باز اور شکار نمائش (آئی ایس ایف ایچ ای) نے کہا ہے کہ یہ نمائش اب آفیشل آپریشنز ٹیم ای میل کے ذریعے شرکت یا سپانسرشپ میں دلچسپی رکھنے والوں کی درخواستوں کے لیے کھلی ہے۔
یہ نمائش مقامی اور بین الاقوامی سطح پر تمام ڈیموگرافکس کے وزیٹرز کو ہدف بناتی ہے۔
نمائش کا ایک بنیادی مقصد سعودی عرب کے ثقافتی ورثے اور قومی شناخت کو آئندہ نسلوں سے متعارف کروانا ہے اور مملکت میں فالکنری، ہتھیاروں اور شکار کے بھرپور بیرونی تجربے کو فروغ دینا ہے۔
اس کا مقصد ورثے میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور پرجوش پیشہ ور افراد کے درمیان رابطے کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانا ہے۔
 نمائش کا ایک بین الاقوامی ایجنڈا ہے جس کے مطابق حکام دنیا بھر کے لوگوں کے لیے مملکت کی ثقافتی وراثت اور تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
یہ ایونٹ نمائشی کمپنیوں اور شرکا کو اپنی مصنوعات،اسباق اور لیکچرز کی نمائش کرنے دیتا ہے۔

ں 26 سے زائد ممالک سے 350  نمائش کنندگان کی میزبانی کی جائے گی( فوٹو ایس پی اے)

ایس ایف سی نے پچھلے دو سالوں میں اس ایونٹ کا اہتمام کیا ہے اور دنیا کے 20 مختلف ممالک سے 300 سے زائد نمائش کنندگان کو راغب کیا ہے۔
انٹرنیشنل سعودی باز اور شکار نمائش اپنے تیسرے ایڈیشن میں 26 سے زائد ممالک سے 350 سے زائد نمائش کنندگان کی میزبانی کرے گا۔
اس میں 24 سے زائد منفرد سیکشنز ہوں گے جن میں کیمپنگ، فالکن ٹریننگ، شکار اور شوٹنگ شامل ہیں۔
اس میں ایک آرٹ سیکشن بھی ہو گا جہاں سیمینارز، ورکشاپس، کلچرل ایونگز اور فوک آرٹ ہر عمر کے شرکا کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

شیئر: