Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت، 10 روز تک جمیکا میں قرنطینہ کریں گے

پی سی بی کے مطابق ’مصباح الحق میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر خبر جاری کی کہ ’مصباح الحق کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، تاہم ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی۔‘
مصباح الحق اس وقت قومی ٹیم کے ہمراہ جمیکا میں موجود ہیں، جہاں رپورٹ مثبت آنے کے بعد انھیں 10 دن قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے بقیہ کھلاڑی شیڈول کے مطابق وطن واپس آجائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ’پی سی بی کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ویسٹ انڈین بورڈ نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ مصباح الحق کو 10 روزہ قرنطینہ کے لیے جلد دوسرے ہوٹل منتقل کردیا جائے گا، جہاں طبی عملہ ان کی دیکھ بھال کرنے کے لیے موجود ہوگا۔

شیئر: