Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بچی  کے لیے دنیا کا مہنگا ترین انجکشن

یہ انجکشن سوئٹزرلینڈ کی کمپنی تیار کرتی ہے- (فوٹو الوطن)
سعودی شہری مساعد الشہرانی نے کہا ہے  کہ کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال نے اپنے یہاں زیر علاج میری بچی کو 80 لاکھ ریال کا ایک انجکشن مفت فراہم کردیا-
بچی کے والد نے بتایا کہ ان کی بچی عضلات کے موروثی مرض میں مبتلا ہے-  اسے دنیا کا مہنگا ترین انجکشن تجویز کیا جس کا نام Zolgensma  ہے-
الوطن اخبار کے  مطابق الشہرانی نے اس حوالے سے اپنے اکاؤنٹ پر جو ٹویٹ کیا ہے وہ وائرل ہورہا ہے- الشہرانی نے تحریر کیا کہ ’میری بیٹی کا علاج کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں ہورہا ہے- حکومت نے اس کی زندگی کے لیے مجوزہ 80 لاکھ کے انجکشن کا بندوبست آسانی سے کردیا- بلاشبہ سعودی عرب میں انسان انمول ہے‘-
انجکشن موروثی خرابی سے  پیدا ہونے والے مہلک مرض کی موثر دوا ہے- یہ مرض انسانی عضلات کو  اس حد تک کمزور کردیتا ہے کہ وہ چلنے پھرنے تک کے قابل نہیں رہتا- امریکی حکام نے  2019 میں مذکورہ دوا کی منظوری دی تھی جسے نوفارتیس کمپنی سوئٹزرلینڈ میں تیار کرتی ہے- عام لوگوں سے اس کی قیمت 2.1 ملین ڈالر وصول  کی جاتی ہے- یہ اس وقت دنیا کا سب سے مہنگا ترین انجکشن مانا جاتا ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: