گورنر نجران نے صحت کے شعبے میں کئی منصوبوں کا افتتاح کیا
گورنر نجران نے صحت کے شعبے میں کئی منصوبوں کا افتتاح کیا
بدھ 1 ستمبر 2021 22:48
مریضوں کے کلینکس، نگرانی اور کنٹرول سینٹر کا معائنہ کیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گورنر نجران شہزادہ جلوی بن عبدالعزیزنے سعودی قیادت کی جانب سے صوبے میں صحت کے شعبے کو فراہم کی جانے والی سپورٹ کو سراہا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز نے منگل کو نجران میں الشرفہ ہیلتھ کمپلیکس میں متعدد نئے منصوبوں کا افتتاح کیا۔
گورنر نجران نے سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق صحت عامہ کو فروغ دینے، بیماریوں کی روک تھام، ہیلتھ کیئر کے لیے ایک نیا ماڈل نافذ کرنے اور صحت کی سہولتوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے سعودی قیادت کی کاوشوں کی تعریف کی۔
سعودی قیادت کی ان کوششوں میں دماغی صحت کے لیے ارادہ کمپلیکس میں ایک ہاف وے ہوم شامل ہے جس کا مقصد نشے کے عادی افراد کو محفوظ اور دوستانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔
شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز کو ریحاب فیسلٹی کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کے بعد انہوں نے آؤٹ دوڈ مریضوں کے کلینکس، نگرانی اور کنٹرول سینٹر کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ہیلتھ کمپلیکس میں داخلے اور دالان، حفاظت اور سیکورٹی، ڈینٹل امپلانٹ یونٹ، پیڈیاٹرکس ڈیپارٹمنٹ اور کمپیوٹر ایڈیڈ املگام ڈیزائن یونٹ کی ترقی کے لیے کئی منصوبوں کی نقاب کشائی کی۔
شعبہ نجران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ابراہیم بنی حمیم نے شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز کو کمپلیکس کو حال ہی میں ملنے والے تین کوالٹی سرٹیفکیٹ دکھائے۔
انہوں نے سعودی وژن 2030 کے حصے کے طور پر صحت کے منصوبوں اور شہریوں کی خدمت کے اقدامات میں تاجر برادری کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔