Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پھلوں کی پیٹیاں کندھے پر اور میڈل کی بھرمار گلے میں

کراچی کی سبزی منڈی میں پھلوں کی پیٹیاں اٹھا کر محنت مزدوری کرکے گزر بسر کرنے والے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب خان اب پورے ایشیا کے چیمپئن بن گئے ہیں۔ حال ہی میں کرغستان میں کھیلی گئی ایشیئن مکس مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں شاہزیب نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
ان کے ساتھی عاصم خان نے بھی اپنے دونوں مقابلے جیتے، تاہم گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے انہیں فائنل مقابلہ لڑنے کی اجازت نہ مل سکی۔ دونوں ایم ایم اے فائٹرز اب سال کے اختتام پر ہونے والی عالمی ایم ایم اے چیمپئن شپ میں جیت کے لیے پرعزم ہیں، مگر اس کی تیاری اور تب تک گھر کا خرچ کیسے چلے گا، اس کا ابھی انہیں بھی اندازہ نہیں۔ ان کے بارے میں مزید جانیے اردو نیوز کے نامہ نگار توصیف رضی ملک کی اس ویڈیو میں۔ مکمل ویڈیو کے لیے اس لنک پر کلک کیجیے 

شیئر: