Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاہ فام افراد کا ’بندروں‘ سے تعلق جوڑنے پر فیس بک کی معذرت

فیس بک نے ناقابل قبول غلطی قرار دیتے ہوئے فیچر غیر فعال کر دیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے تجویزی ایلگوریدم کے سیاہ فام افراد کو ’بندروں‘ سے منسلک کرنے پر متعلقہ فیچر کو غیر فعال کر دیا ہے۔
 خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وہ فیس بک صارفین جو حالیہ دنوں میں ایک ایسی برطانوی ویڈیوز دیکھتے رہے ہیں جن میں سیاہ فام افراد بھی موجود ہیں انہیں فیس بک کا تجویزی فیچر خود کار طریقے سے پیغامات بھیجتا رہا کہ ’بندروں سے متعلق ویڈیوز دیکھتے رہیں۔‘
فیس بک کے ترجمان نے اسے ’ناقابل قبول غلطی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ تجویزی سافٹ ویئر ہٹا دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ’ہم سب سے معافی مانگتے ہیں جنہیں یہ ناخوشگوار تجاویز دیکھنا پڑیں۔‘
فیس بک کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی تجویزی فیچر غیر فعال کر دیا گیا ہے تاکہ اس واقعے پر تحقیقات کی جا سکیں اور آئندہ ایسا ہونے سے بچا جا سکے۔
جون 2020 کو برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ایک ویڈیو نشر کی تھی جس میں سیاہ فام افراد بھی موجود تھے۔ اس ویڈیو میں بندروں، بن مانس یا گوریلا سے متعلق کوئی مواد موجود نہیں تھا۔
فیس بک کے سابق ڈیزائن مینیجر ڈارسی گرووز نے ٹوئٹر پر تجاویز کا سکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس کے بعد فیس بک کو غلطی کا احساس ہوا۔
 

شیئر: