مسجد الحرام میں آب و ہوا خوشگوار بنانے کے لیے پھوار والے پنکھے نصب
مسجد الحرام میں آب و ہوا خوشگوار بنانے کے لیے پھوار والے پنکھے نصب
منگل 7 ستمبر 2021 5:41
مسجد الحرام میں پھوار والے 250 پنکھے نصب کیے گئے ہیں- (فوٹو: عاجل)
مسجد الحرام میں مینٹیننس اینڈ آپریشنل سیکشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینیـئر عامر اللقمانی نے بتایا ہے کہ مسجد الحرام کی آب و ہوا کو خوشگوار بنانے کے لیے پھوار والے 250 پنکھے نصب کر دیے گئے-
اخبار 24، سبق اور عاجل کے مطابق اللقمانی نے بتایا کہ پنکھوں سے پھوار کے ذریعے ہوا میں خنکی پیدا کی جاتی ہے- جس سے بیرونی درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے اور آب و ہوا خوشگوار ہوجاتی ہے-
اللقمانی نے کہا کہ پھوار والے پنکھے اور پھوار والے ستون کھلے مقامات پر آب و ہوا کو خوشگوار بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ہائی پریشر پمپ کے ذریعے پانی پھوار کی صورت میں پھینکا جاتا ہے- پانی فلٹر سے گزرنے کے باعث شفاف ہوجاتا ہے- ہر پنکھے کا منہ ایک سے دو مائیکرو سائز کا ہوتا ہے جس سے پانی ٹھنڈی پھوار کی صورت میں نکلتا ہے۔
اللقمانی نے کہا کہ پھوار پنکھوں کا سسٹم کھلے مقامات پر آب و ہوا کو خوشگوار بنانے کا عمدہ اور مناسب طریقہ ہے اس کی بدولت بیرونی درجہ حرارت چھ سینٹی گریڈ تک کم ہوجاتا ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں