Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن پروفیسر جورجن کاوسٹ میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس ڈائریکٹر مقرر

وہ مصنوعی ذہانت سے متعلق حکمت عملی کے حوالے سےمشیر بھی ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)
پروفیسر جورجن شمریبر کو کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس انیشیٹو کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق آج کی تعارفی شخصیت کا تعلق جرمنی کے شہر میونخ سے ہے۔

یونیورسٹی کے نئے ڈائریکٹر نے متعدد ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

کنگ عبداللہ یونیورسٹی کے صدر ٹونی چن نے کہا کہ پروفیسر جورجن کی تقرری یونیورسٹی اور سعودی عرب کی اہم مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
کنگ عبداللہ یونیورسٹی(کاوسٹ)بین الاقوامی مصنوعی ذہانت پر تحقیق، تعلیم، کاروبار اور قیادت میں ترقی کر رہی ہے۔
یہ یونیورسٹی مصنوعی ذہانت کو دیگر سرگرمیوں میں بھی شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پروفیسرجورجن شمریبر نے جرمنی میں میونخ کی ٹیکنیکل یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ  ایک ممتاز محقق ہیں اور انہیں مصنوعی اعصابی ربط کے حوالے سے دنیا کے معروف سائنسدانوں میں سمجھا جاتا ہے۔
پروفیسر جورجن2014 میں صنعتی عمل کے معائنہ، ماڈلنگ اور کنٹرول کے لیے بڑے پیمانے پر اعصابی ربط سے متعلق حل بنانے کے لیے قائم کی گئی کمپنی کے شریک بانی اور چیف سائنسدان ہیں۔

پروفیسر نے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

یونیورسٹی کے نئے ڈائریکٹر جنہوں نے متعدد ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں، انہوں نے حال ہی میں سوئس AI لیب، IDSIA میں ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دی ہیں۔
اس کے علاوہ پروفیسر جورجن  لوگانو یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے پروفیسر بھی رہ چکے ہیں۔ پروفیسر جورجن نے350 سے زیادہ مقالے لکھے ہیں اور وہ مصنوعی ذہانت سے متعلق حکمت عملی کے حوالے سے مختلف حکومتوں کے مشیر بھی ہیں۔
پروفیسر جورجن شمریبر سے یونیورسٹی کی نئی فیکلٹی میں تعلیمی پروگرام  اور کاروباری سرگرمیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
وہ مملکت میں سرکاری اور نجی شعبے کے اہم اداروں کے کاوسٹ کے ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں۔
 

شیئر: