Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راولپنڈی: اے آئی جی موٹروے گاڑی پر فائرنگ میں زخمی، بھائی ہلاک  

ترجمان کے مطابق  سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ فتح جنگ انٹر چینج پر کی گئی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
راولپنڈی پولیس کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) موٹروے جی سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس میں وہ زخمی ہوئے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں اے آئی جی موٹروے زخمی جب کہ ان کا بھائی ہلاک ہوگئے ہیں ۔
ترجمان کے مطابق  سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ فتح جنگ انٹر چینج پر کی گئی۔
ترجمان نے بتایا واقعے میں زخمی ہونے والے اے آئی جی موٹروے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سینیئر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

شیئر: