مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ ریجن میں روڈ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ایک ٹیکسی کی ڈکی سے شیرخوارکی نعش برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اہلکاروں کو ٹیکسی مشکوک نظر آئی تھی انہوں نے اسے روکا ۔ ڈکی کھولی تو اس میں سفری بیگ رکھا ہوا تھا۔ اوپر زنانہ کپڑے بھرے ہوئے تھے۔ نیچے شیر خوار کی نعش چھپا کر رکھ دی گئی تھی۔ ڈرائیور ایتھوپین شہری تھا۔ اسکے ہمراہ کئی ہموطن تھے۔ ڈرائیور نے پوچھ گچھ پر بتایا کہ بیگ اسکے ایک ہموطن کا ہے اور اسے اس کا کوئی علم نہیں تھا کہ اس میں شیر خوا ر کی نعش رکھی ہوئی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے گرفتارکرکے امیر فواز پولیس کے حوالے کردیا۔