Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لینے والے طلبہ کو غیر حاضر سمجھا جائے گا‘

وزارت تعلیم نے پہلے دو ہفتوں کی مہلت دی تھی( فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی وزارت تعلیم نے سنیچر کو کہا ہے کہ ’جامعات اور سکولوں کے بارہ سال سے زیادہ عمر کے طلبہ جنہوں نے کورونا ویکیسن کی دونوں خوراکیں نہیں لی ہیں انہیں اتوار 12 ستمبر سے غیر حاضر تصور کیا جائے گا‘۔ 
یاد رہے کہ وزارت تعلیم نے اس سے قبل جن طلبہ نے ویکسین کی دو خوراکیں نہیں لیں انہیں غیر حاضر شمار کرنے سے پہلے دو ہفتوں کی مہلت دی تھی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا تھا کہ ’ایسے تمام طلبہ جنہوں نے ویکسین کی ایک خوراک لی ہے، انہیں دوسری خوراک کے لیے مہلت دی جارہی ہے‘۔
’یہ مہلت دو ہفتوں پر مشتمل ہوگی جس کے دوران انہیں سکول میں حاضری سے مستثنی تصور کیا جائے گا‘۔
’اس عرصے کے دوران ایسے طلبہ کو غیر حاضر نہیں سمجھا جائے گا‘۔
وزارت کا کنہا تھا کہ ’یہ سہولت ان کے طلبہ کے لیے خاص ہے جن کی عمر 12 سال یا اس سے زیادہ ہے۔انہوں نے پہلی خوراک لے رکھی ہے جبکہ دوسری خوراک کے انتظار میں ہیں‘۔

شیئر: