Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوری کی سات وارداتوں میں ملوث دو شہری گرفتار

قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو عاجل) 
سعودی عرب میں مکہ ریجن کی پولیس نے چوری کی سات وارداتوں میں ملوث دو سعودیوں کو گرفتارکیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی شہری جدہ کمشنری میں گاڑیوں کے شیشے توڑ کر بعض پرزے اور نجی قیمتی اشیا کی چوری میں ملوث تھے۔
 ترجمان نے بتایا کہ دونوں شہریوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
دوسری جانب مکہ مکرمہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم میانمار کے شہری کے قبضے سے بارہ مسروقہ کاریں بازیاب کی ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ  میانمار کا شہری اقامہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب بھی پایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزم  نے بارہ گاڑیاں چوری کی تھیں اور پولیس کو اس کی تلاش تھی۔ قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے  حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: