مسافروں کے لیے نئے ضوابط، اقامے کی مدت اور کون سی ویکسین لازمی سمیت گذشتہ ہفتے کی مقبول ویڈیوز
جمعرات 16 ستمبر 2021 0:08
سعودی عرب سے سفری پابندیوں میں نرمی سے متعلق خبروں اور ویڈیوز کے علاوہ عنتر اور عبلہ کے عشق کی داستان، اقامے کی مدت اور ویکسین سے متعلق وڈیوز کو گزشتہ ہفتے پسند کیا گیا:
سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان:سعودی عرب آنے والے ایسے مسافر جنہوں نے کرونا ویکسین نہیں لگوائی یا ملک میں ویکسین کی تصدیق شدہ ایک خوراک لے رکھی ہے انہیں پانچ دن کے لیے قرنطینہ کرنا ہوگا۔
سعودی عرب میں ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیسے کرائی جائے؟:سعودی عرب میں ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیسے کرائی جائے، اس کی فیس کتنی ہے؟
اقامے کی مدت ختم ہو گئی، خود کار طریقے سے تجدید کب ہوگی؟:چھٹی پر وطن گئے مگر سفری پابندی کے باعث سعودی عرب نہیں آسکے۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ اقامہ کی مدت ختم ہو گئی ہے جس میں تاحال خود کار طریقہ سے تجدید نہیں ہوئی، کیا کریں؟
سعودی عرب سفر کے لیے کون سی ویکسین لازمی ہے؟:کیا ایسٹرازنیکا یا موڈرنا لگوانے والے اقامہ ہولڈرز سعودی عرب آسکتے ہیں؟
بیرون مملکت موجود مقیم غیرملکیوں کے اقاموں، خروج وعودۃ میں مزید توسیع:محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت موجود مقیم غیرملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودۃ (ایگزٹ ری انٹری) ویزوں میں مزید 30 نومبر 2021 تک توسیع کی ہے۔
نئی اور پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب ہیں؟
سفری پابندیاں ختم کرنے کے اصول کن افراد پر لاگو ہوں گے؟:سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ سفری پابندیاں ختم کرنے کا اصول سعودی شہریوں پر ہی نہیں بلکہ مقیم غیرملکیوں پر بھی لاگو ہوگا‘۔
عنتر اور عبلہ کے عشق کی داستان:عنتر اور عبلہ، عشق کی ایک ایسی داستان جس کی گواہ سعودی عرب کی ایک چٹان ہے
سعودی محکمہ کسٹم نے نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی چار کوششیں ناکام بنائی ہیں:سعودی محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے گیارہ لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی چار کوششیں ناکام بنائی ہیں، منشیات بری، بحری اور فضائی راستوں سے سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش کی جار ہی تھی-